غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کیپشن: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پبلک نیوز:غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 535,940 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہے۔

03 اپریل سے 13 اپریل تک 8581 افغان شہریوں میں 3127 مرد، 1972 خواتین اور  3482 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 287 گاڑیوں میں 310 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں  لائی گئی ہے۔