چین جیسے دشمن تجارتی ملک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے،ٹرمپ

چین جیسے دشمن تجارتی ملک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے،ٹرمپ
کیپشن: چین جیسے دشمن تجارتی ملک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے،ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت چین جیسے دشمن تجارتی ملک سے یرغمال نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو ٹیرف پر کسی قسم کے استثنیٰ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکا اپنی تمام مصنوعات خود تیار کرے گا، جس سے ملکی معیشت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چین جیسے دشمن تجارتی ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی امریکیوں کی بے عزتی کرتے ہیں۔ کسی ملک کو امریکا کے ساتھ تجارتی بدسلوکی کی اجازت نہیں دینگے۔ 

صدرٹرمپ نے واضح کیا کہ چین ہمارے ساتھ بدترین تجارتی معاہدہ کر رہا ہے۔ 

دوسری جانب چین نے امریکی اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے الیکٹرانکس پر ٹیرف کی جزوی چھوٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی ٹیرف کا خاتمہ ایک تباہ کن پالیسی کی جانب قدم ضرور ہے، مگر یہ تجارتی دنیا اور خود امریکا کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوئی ہے۔ چین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا تمام باہمی ٹیرف فوری طور پر واپس لے۔

Watch Live Public News