ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا مطلع اس وقت صاف ہے اور تیز دھوپ کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن بھر مغرب اور جنوب مغرب کی سمت سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔
ہیٹ ویو کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 18 اپریل تک سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں بھی گرمی کی شدت سے متاثر رہیں گی۔
احتیاطی تدابیر
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نہ نکلیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔