ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ
کیپشن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے آئندہ ماہ پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔

عمران شفیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آ رہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔

عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اعتراض نہیں تو چھ مئی کو سماعت رکھتے ہیں۔ لاء افسر نے جواب دیا کہ ہمیں اعتراض نہیں۔

بعد ازاں ہائیکورٹ نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News