ویب ڈیسک: پاکستان میوزک انڈسٹری کے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو کرکٹ کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں کی مشق کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر ان کے مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
چاہت کا انداز ہمیشہ سے ہی نرالا اور توجہ حاصل کرنے والا رہا ہے، اور اس ویڈیو نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں لا کھڑا کیا ہے۔
صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کچھ انہیں "نیا آل راؤنڈر" قرار دے رہے ہیں تو کچھ ان کے "کریکٹر" کو کرکٹ سے جوڑ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ایک ترانہ "جیتیں گے بھئی جیتیں گے" جاری کیا تھا، جو وائرل ہو چکا ہے۔
ان کی تازہ ویڈیو نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ چاہت صرف گائیکی میں ہی نہیں، بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فن میں بھی ماہر ہیں۔