ویب ڈیسک:پاکستانی اداکار و میزبان عمران اشرف کی بھارتی اداکار و گلوکار جسی گل کیساتھ پہلی بین الاقوامی فلم ’انا نو رہنا سہنا نہیں اوندا’ کی پہلی جھلک اور ریلیز ڈیٹ بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف ان دنوں نجی ٹیلی ویژن کا پروگرام ہوسٹ کرتے نظر آرہے ہیں، جہاں وہ انڈسٹری سے وابستہ نامور فنکاروں کو شو میں مدعو کرکے اہم موضوع پر گفتگو کرتے ہیں، اب وہ جلد بھارتی گلوکار جسی گل کیساتھ بین الاقوامی فلم 'انا نو رہنا سہنا نہیں اوندا' میں اداکاری کےجوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
عمران اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا 'پکے کہندے سی اسٹوڈنٹاں نوں رہنا سہنا نی اوندا، لگ جو پتا 16 مئی نو، کنوں رہنا نی اوندا، کنوں سہنا نی اوندا'۔
فلم کی پہلی جھلک کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ میں فلم کی ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ فلم 16 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔