ویب ڈیسک: ایران نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے خطے کے بعض ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یہ مطالبہ اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جن ممالک کا ذکر کیا گیا ہے ان میں بحرین، متحدہ عرب امارات، اردن سمیت دیگر ریاستیں شامل ہیں۔
ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے بین الاقوامی قوانین کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی، اس لیے انہیں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا چاہیے۔