افغان طالبان کی دہشتگردوں کی سرپرستی پھربےنقاب

افغان طالبان کی دہشتگردوں کی سرپرستی پھربےنقاب
کیپشن: افغان طالبان کی دہشتگردوں کی سرپرستی پھربےنقاب

ویب ڈیسک: افغان طالبان رجیم کی طرف سے امن دشمنوں کی سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔ افغان طالبان رجیم کی طرف سے امن دشمنوں کی حمایت ہمسایہ ممالک سمیت خطے بھر کیلئے سنگین سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔

سابق اعلیٰ افغان عہدیدارطالبان رجیم کافتنہ الخوارج اوردیگر عالمی امن دشمن تنظیموں کیساتھ گٹھ جوڑ شواہد کے ساتھ سامنےلے آئے۔

افغان میڈیا افغان انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر احمد ضیاء سراج نے انکشاف کیا کہ طالبان رجیم کا فتنہ الخوارج سمیت دیگر امن دشمن تنظیموں کے ساتھ قریبی تعاون ہے۔ اس گٹھ جوڑ میں امن دشمنوں کو محفوظ پناہ گاہوں اور اسلحہ کی فراہمی سمیت خودکش حملہ آوروں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ طالبان رجیم میں عالمی دہشت گردتنظیمیں افغان سرزمین اور دیگرسہولیات کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔

احمد ضیاء سراج نے مزید کہا کہ افغان شہری طالبان رجیم اور عالمی امن دشمن تنظیموں کے درمیان اس گھناؤنے تعلق کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی طرف سے امن دشمنوں کی سرپرستی ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔ افغان طالبان بیرونی آقاؤں کی سرپرستی میں اپناناجائزتسلط قائم رکھنے کیلئے امن دشمن تنظیموں کی سہولت کاری کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News