پی سی بی نے بلیسنگ موزاربانی پر پی ایس یل کھیلنے پر دو سال کی پابندی لگا دی

پی سی بی نے بلیسنگ موزاربانی پر پی ایس یل کھیلنے پر دو سال کی پابندی لگا دی

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نےپاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے بلیسنگ مزرا بانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پاکستان سپر لیگ میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ بلیسنگ موزاربانی دو سال تک پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے،ڈسپلنری جائزے کے بعد پی سی بی نے بلیسنگ موزاربانی کو فوری طور پر پی ایس یل کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فیصلہ طے شدہ معاہدے کی ذمہ داریوں کی بنیادی خلاف ورزی کے باعث کیا گیا،پیشہ ورانہ کرکٹ باہمی اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری پر قائم ہے۔ معاہدے کے باوجود کھلاڑی نے دوسرے معاہدے کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کیا۔

پی سی بی  کا کہنا ہے کہ بغیر کسی معقول جواز کے ایسے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش انٹرنیشنل کھیلوں کے اصولوں اور نیک نیتی کی خلاف ورزی ہے۔یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ضروری اقدام ہے۔

خیال رہے کہ بلیسنگ موزاربانی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ رواں سیزن کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔ بلیسنگ موزاربانی نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود آئی پی ایل کی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا۔

Watch Live Public News