صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مختلف مراحل اور پاکستان کی ثالثی سے حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے  وزیراعظم شہباز شریف  نے ملاقات کی۔صدر نے ایران امریکہ مذاکرات کے دوران پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں صدر مملکت مذاکرات کی میزبانی میں پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔خطے میں موجودہ سلامتی اور سفارتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس صورتحال کے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سلامتی، معیشت اور سیاست پر بھی بہت دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے مذاکرات کے مختلف مراحل اور پاکستان کی ثالثی سے حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم  نے صدرمملکت  کو امن کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے مزید اپنے آئندہ کے  دورے سے بھی آگاہ کیا۔

صدر زرداری نے اس سفارتی اقدام کو کامیاب بنانے میں انتھک کوششوں پر وزیراعظم کی تعریف کی۔انہوں نے  نائب وزیراعظم ،   افواج کے سربراہ اور تمام ریاستی اداروں کی بھی تعریف کی۔

Watch Live Public News