ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کیلئے ”کووڈ19پاس“ ایپ متعارف

ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کیلئے ”کووڈ19پاس“ ایپ متعارف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس ویکسی نیشن کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کی جانب سے ایک اور انتہائی اہم اقدام کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹر اتھارٹی ( نادرا) کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس ایپ لانچ کر دی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے اس کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا ڈیجیٹل والٹ قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے این سی او سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے تصدیقی ٹویٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ روز نادرا کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ویکسینیشن سرٹیفکٹ کی تصدیق کے لیے نادرا کی نئی موبائل ایپ کووڈ 19 پاس کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ اس موبائل ایپ کے ذریعہ اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی یا حکومتی ادارے کسی بھی وقت ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی فوری تصدیق کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آپ ایپل ایپ سٹور یا گوگل پلے سٹور سے کووڈ 19 پاس کو بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔