اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں: مریم نواز

اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں: مریم نواز
کیپشن: اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں: مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حضوری باغ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو77واں یوم آزادی مبارک ہو، کہ میری دائیں جانب سپیشل بچے کھڑے ہیں،میں تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں نے پڑھا ہم زندہ قوم ہیں ہم پائندہ قوم ہیں، آنے والے دور میں ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،میرا ایک سوال ہے کیا ہم زندہ قوم ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل میں میاں چنوں ارشد ندیم کے گھر گئی تھی، میں ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے بس تلاش کی ضرورت ہے ، یوم آزادی پر ہر پاکستانی خوش ہے، اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا بھی ہے، سفید رنگ اقلیتوں کی نشاندہی کرتا ہے، ایمان اتحاد کی مثال بچوں نے قائم کرنی ہے، ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، نام روشن کرنے کا سلسلہ دہائیوں بعد نہیں آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے، فلسطین میں آج بہت مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ فلسطین کو ظلم سے نجات دلائے، ہمیں دیکھنا ہے 77سال میں ہم کتنا کامیاب ہوئے، شہادتیں دے کر ہمارے جوان ملک کی حفاظت کررہے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد عہد کریں جب بھی ہم سوچیں اپنے ملک کیلئے سوچیں، یہ ملک زندہ رہنے کیلئے بنا ہے، اللہ کرے یہ ملک ہمیشہ سب سے اونچا رہے، اللہ تعالیٰ اس ملک کو سلامت رکھے۔

Watch Live Public News