جیولن تھروور یاسر سلطان کی وزیر اعظم کے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر شکایت 

جیولن تھروور یاسر سلطان کی وزیر اعظم کے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر شکایت 

ویب ڈیسک: جیولن تھروور یاسر سلطان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا مگر ابھی تک پیسے نہیں ملے۔ 

جیولن تھروور یاسر سلطان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چند روز قبل ارشد ندیم نے جشن آزادی کا تحفہ دیا،: مجھے بہت خوشی ہے کہ ارشد ندیم نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2023 میں ایشیا میں برونز میڈل جیتا، جون کے مہینے میں سلور میڈل جیتا اور موجودہ نیشنل چیمپئن بھی ہوں۔  پاکستان کے ہیروز کے ساتھ متعصبانہ رویہ نہیں ہونا چاہے، وزیراعظم نے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا مگر ابھی تک پیسے نہیں ملے۔ بارہا کوشش کے باوجود بھی مجھے کوئی جواب نہیں دیتا۔ 

انہوں نے کہا کہ انعامی رقم کا وعدہ ہوئے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا مگر افسوس کی بات یہ ہے  کہ مجھے مقابلے نہیں دیئے گئے۔  مجھے دنیا کے باقی ممالک کی جانب سے کھیلنے کی آفر ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ  ہمیں کم از کم عزت دی جائے۔ 

جیولن تھروور یاسر سلطان نے کہا کہ بہترین قسم کی سہولیات دی جائیں ،  انشاء اللہ اگلے اولمکپس میں کھیلتا ہوا نظر آؤں گا۔ میری طرح بہت سارے کھلاڑی ہیں جو مایوسی کا شکار ہیں۔ ایشین اتھلیٹک چیمپئین شپ میں برونز میڈل جیتنے پر وزیراعظم نے 50 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر  سلور میڈل جیتنے پر بھی کسی نے انعام کا اعلان نہیں کیا ۔

یاسر سلطان کے والد نے کہا کہ وزیراعظم سے دوخواست کرتے ہیں کہ ہم گاؤں کے رہنے والے ہیں، وزیراعظم نے انعامی رقم دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پیسے اب تک نہیں ملے۔

 ہماری امید بنی ہے کہ اب حکومت اسپورٹس اکیڈمیز بنائے گی،  ہماری دروخواست یہ ہے کہ اسپورٹس اکیڈمیز رورل ایریاز میں بنائی جائیں۔

Watch Live Public News