جشن آزادی پر ون ویلنگ  ، سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف بڑا آپریشن

جشن آزادی پر ون ویلنگ  ، سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف بڑا آپریشن

(ویب ڈیسک )   جشن آزادی پر ون ویلنگ اور سائلنسرنکال کرموٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف بڑاآپریشن جاری ہے۔

شہراقتدارکی اہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس نے  خصوصی ناکے لگائے ہیں ۔ ون ویلنگ کرنے والے اور سائلنسرکے بغیر درجنوں موٹرسائیکل پکڑلئے۔اس کے علاوہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں اور دیگرشہریوں کو تنگ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں۔

  ٹریفک پولیس کے خصوصی ناکے ایکسپریس ہائی وے،سری نگرہائی وے اور بلیوایریامیں لگائے گئے ہیں۔فیملیز کے ساتھ جانے والے موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ بھی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ   جشن آزادی منائیں لیکن دیگرشہریوں کیلئے زحمت نہ بنیں۔

Watch Live Public News