قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کو بھارتی بورڈ نے اہم عہدہ سونپ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کو بھارتی بورڈ نے اہم عہدہ سونپ دیا
کیپشن: india cricket board
سورس: web desk

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

مورنی مورکل کی تقرری کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے کی،جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جی ہاں، مورنی مورکل کو بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے،مورنی مورکل اس سے قبل گزشتہ سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ 

راہول ڈریوڈ کی کوچنگ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے نئے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کی گئی ہے، جہاں گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ 

دراصل مورنی مورکل آئی پی ایل میں گوتم گمبھیر کے ساتھ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے بھی گوتم سابق افریقی فاسٹ بولر کو ذمہ داریاں سونپنا چاہتے تھے۔

 واضح رہے کہ مورکل نے جنوبی افریقا کیلئے 86 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں 309 وکٹیں لیں۔ اس کے علاوہ 117 ون ڈے میچز میں انہوں نے 188 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 
 
 

Watch Live Public News