عمران خان کا بشریٰ بی بی کی ہدایت پر دیسی ادویات کا استعمال کا انکشاف

عمران خان کا بشریٰ بی بی کی ہدایت پر دیسی ادویات کا استعمال کا انکشاف
کیپشن: عمران خان کا بشریٰ بی بی کی ہدایت پر دیسی ادویات کا استعمال کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں رہتے ہوئے دیسی اور ہربل ادویات سے علاج اور صحت مند رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگل کو راولپنڈی کی سینٹرل جیل میں پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا، جس دوران عمران خان نے اپنی حالیہ طبی کیفیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل انہیں پیٹ میں درد اور کچھ عرصے سے قبض کی شکایت تھی۔ اس پر انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مشورے پر "قرصِ ملین" نامی دیسی دوا استعمال کی، جس سے انہیں نمایاں افاقہ ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اہلیہ کی رہنمائی میں اکثر دیسی نسخے استعمال کرتے ہیں اور ان کا تجربہ زیادہ تر مفید ثابت ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان جیل میں اپنی جسمانی فٹنس اور اسٹیمنا بڑھانے کے لیے ایک معروف ہربل میڈیسن "Ginko Biloba" بھی لے رہے ہیں، جو دنیا بھر میں دماغی اور جسمانی توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنا اور ذہنی طور پر چوکنا رہنا ان کے لیے نہایت اہم ہے، اسی لیے وہ اپنی غذائی اور طبی عادات کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

پمز میڈیکل ٹیم نے عمران خان کے معائنے کے بعد ان کی عمومی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، تاہم معمول کے طبی معائنے جاری رکھنے کی سفارش کی۔ عمران خان نے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا کہ قید کی مشکلات کے باوجود وہ اپنی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News