معرکہ حق: فیلڈ مارشل  ، ایئر چیف  سمیت اعلیٰ عسکری وسول شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

معرکہ حق: فیلڈ مارشل  ، ایئر چیف  سمیت اعلیٰ عسکری وسول شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

(ویب ڈیسک ) معرکہ حق میں بھارت کو عبرت ناک  شکست دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات  سے نواز  دیا گیا۔اس کے علاوہ وفاقی وزرا اور چیئرمین پیپلز پارٹی کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف  زرداری  نے ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا۔

صدر مملکت  آصف زرداری  نے  وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت  نے  وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا ۔

صدر آصف زرداری نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں  پاک فوج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے اور بہترین جنگی حکمت عملی مرتب کرنے پر فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہلال جرات سے نوازا جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر احمد سدھو کو بھی اسی سلسلے میں  ہلال جرات سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امیتاز سے نوازا گیا۔

Watch Live Public News