حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر لاہور میں عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز لاہور کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے حسبِ معمول کام جاری رکھیں گے۔

حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخش کا سالانہ عرس ہر سال لاکھوں عقیدت مندوں کو لاہور میں ان کے مزار پر حاضری کے لیے کھینچ لاتا ہے، جہاں زائرین عقیدت و احترام کے ساتھ فاتحہ خوانی اور دعا کرتے ہیں۔

اس موقع پر لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں اور شہر بھر سے قافلے داتا دربار کا رخ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس میں اسکول، کالج اور جامعات شامل ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 13 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا، تاہم ضروری سروسز جیسے میٹروپولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے، پولیس، بجلی و گیس کمپنیاں اور اسپتال کھلے رہے۔

Watch Live Public News