ویب ڈیسک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک اقدام نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے کامیاب عالمی ٹور سے حاصل ہونے والی ریکارڈ آمدنی کے بعد عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے عالمی ٹور سے ٹکٹوں کی مد میں 2 ارب ڈالر سے زائد کمائی ہوئی۔ 36 سالہ گلوکارہ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹس کیے، اور بونس کے اعلان پر عملے کے ارکان خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔
میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے بونس کے ساتھ عملے کے نام اظہارِ تشکر کا خصوصی خط بھی لکھا۔ مزید یہ کہ ٹور میں شامل ٹرک ڈرائیوروں کو بھی فی کس ایک لاکھ ڈالر دیے گئے۔