اچھرہ  میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا معاملہ ملزم کی اطلاع دینے پر بڑے انعام کااعلان

اچھرہ  میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا معاملہ ملزم کی اطلاع دینے پر بڑے انعام کااعلان

(ویب ڈیسک ) متاثرہ دکانداروں نے ملزم وسیم اختر کی اطلاع دینے پر بڑے انعام کا اعلان کر دیا ۔

متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ  جو شخص وسیم اختر کی اطلاع دے گا اسے ایک کروڑ انعام دیا جائے گا۔

وسیم اختر  سونا امانت بھی رکھتا تھا اور دیگر دکانداروں کو دکھانے  کیلئے بھی لیتا تھا۔ملزم وسیم اختر کی تلاش کے لئیے تفتیشی ٹیموں کے کراچی میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں ۔

وسیم اختر کراچی کا رہائشی تھا جو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لاہور رہائش پذیر ہوا ۔ملزم 16 نومبر کو ملائشیا سے واپس پاکستان پہنچا اور  تاحال کسی بھی ائیرپورٹ سے فضائی سفر نہیں کیا ۔ ملزم نے غائب ہونے سے 3 ماہ  پہلے اپنا مکان بھی فروخت کیا۔

ملزم تاجر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کی تمام تفصیل ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر بھیج دی ہے۔ملزم کے نام کو سٹاپ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News