لاہور میں بسنت کیلئے رجسٹریشن فیس کتنی؟ تفصیلات جاری 

لاہور میں بسنت کیلئے رجسٹریشن فیس کتنی؟ تفصیلات جاری 

(ویب ڈیسک )  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور میں   بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   ڈور اور پتنگ بنانے والوں کیلئے رجسٹریشن فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے ٹریڈرز اور دکاندار کی رجسٹریشن فیس بھی 1000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ  کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ   پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں  کی رجسٹریشن کا آغاز 20 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ پتنگ ڈور باغبانپورہ اور موچی گیٹ میں ہی فروخت ہو سکے گی جبکہ پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کے لیے فارم اے استعمال ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ  حکام  کے مطابق کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے لیے فارم سی استعمال ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور میں   بسنت  6، 7 اور 8 فروری کو ہوگی۔

Watch Live Public News