پٹرولیم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی مزید 5 روپے بڑھانے کا پلان تیار

پٹرولیم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی مزید 5 روپے بڑھانے کا پلان تیار

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی مزید 5 روپے بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ، پی ڈی ایل کی اضافی رقم گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے استعمال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گیس کے شعبے میں حکومت نے سترہ سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

گیس کمپنیوں سے ملنے والے ڈیویڈنڈ سے بھی گردشی قرضہ کو سیٹل کیا جائے گا، اس وقت گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ تقریبا اکتیس سو اسی ارب روپے ہے, جس میں سے 17 سو ارب روپے کی سیٹلمنٹ کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس رقم میں 14 سو ارب روپے نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرینشل، تین سو ارب روپے ٹیکس اور سود کے شامل ہیں۔

پلان کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ آئندہ چھ برسوں کے دوران ختم کر دیا جائے گا جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر پانچ روپے اضافی پی ڈی ایل عائد کرنے سے ساڑھے پانچ سو ارب روپے ریکوری کا پلان ہے۔

ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف لگا کر تقریبا سات سو ارب روپے گردشی قرضہ کیلئے ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پلان میں شامل ہے کہ ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر پانچ سو ارب روپے کے لگ بھگ بچت کی جائے گی, گردشی قرضہ ختم کرنے کےپلان کی منظوری وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے لی جائے گی۔ 

Watch Live Public News