سڈنی بیچ حملہ، اسرائیل، بھارت، افغان کا پروپیگنڈا بے نقاب، نویداکرم خود سامنے آگیا

سڈنی بیچ حملہ، اسرائیل، بھارت، افغان کا پروپیگنڈا بے نقاب، نویداکرم خود سامنے آگیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا کے سڈنی حملے پر دنیا کو گمراہ کرنے سازش،سڈنی حملہ آور پر اسرائیلی، بھارتی، افغان میڈیا کی فیک فیکٹری سرگرم، دوسری جانب  شیخ نویداکرم خود منظرعام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے بتائی، دوسری جانب اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا نے شیخ نوید نامی نوجوان کی تصویر دکھا کر پروپیگنڈا شروع کردیا۔

نیو ساؤتھ ویلز کے شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر تنیوں ممالک کی طرف سے شروع کیا جانے والا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا، کہا کہ اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈا میں نہ آئیں، یہ تینوں ممالک میری تصویر دکھا کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شیخ نوید نے عوام سے کی اپیل کی ہے کہ ایسی گمراہ کن خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایسی افواہوں پر کان مت دھریں۔

 دوسری طرف نیو ساؤتھ ویلز پولیس  نے واقعے کو دہشتگرد قرار دیا، سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مشتبہ حملہ آور کا نام نوید اکرم ہے، سکیورٹی اداروں نے نوید اکرم کے گھر چھاپہ مارا، حملہ آور کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا گرفتار ہوا اس حملے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، فائرنگ یہودی تہوار کے دوران کی گئی، آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی تنظیم نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Watch Live Public News