پبلک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان کے وقت 1947 کی زمین کے تنازعے کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کی قربانیوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انکے بزرگوں نے 7 جولائی 1947 کو انیر سنگھ سے زرعی زمین خریدی۔ فیصلے کے مطابق پاکستان اور انڈیا بننے کے بعد انر سنگھ بھارت منتقل ہوگیا۔ موضح رائے لاہور میں واقعہ زمین کا ڈپٹی کمشنر نے 1952 نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے 362 کنال اراضی کے انتقال کو چیلنج کیا۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق انر سنگھ کو زمین کی فروحت اور معاہدے کے لیے بھارت خطوط بھیجے گئے۔ ریونیو ریکارڈ کے مطابق 1947 سے لیکر 1950 تک متعلقہ زمین ایسے دونوں ناموں پر نہیں ہے۔ رینویو بورڈ کے ریکارڈ میں درخواست گزار کے بڑوں یا زمین خریدنے کا کوئی ذکر نہیں پایا گیا۔ درخواست گزار اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔