ملک بھر میں موسم کی صورتحال

ملک بھر میں موسم کی صورتحال
لاہور ( پبلک نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی۔ با لائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق با لائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں آج موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کشمیر میں مطلع ابرآلود ر ہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ کو ہستان، چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے با لا ئی اور مغر بی ا ضلا ع میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجگور، کیچ اورگوادر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔