عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس پر سفر کی اجازت مل گئی

عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس پر سفر کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفر کی اجازت دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس سے تمام عمرہ زائرین کیلئے اب مملکت کے کسی بھی ائیرپورٹ پر آمد اور روانگی ممکن ہو سکے گی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کر سکتی ہیں، سعودی ایوی ایشن کی طرف سے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہے ساتھ ہی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں عمرہ ویزہ والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے، نوٹیفکیشن کے بعد القسیم ،دمام اور ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہو گی ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔