بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری
کیپشن: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی صارفین پر81ارب50 کروڑ روپےکا مزید بوجھ پڑےگا۔

تفصیلا ت کے مطابق اکتوبرتادسمبر2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  درخواست  دی گئی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی۔

نیپرا اتھارٹی سہی ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گی،حکومتی گائیڈ لائنزکے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔کیپسٹی چارجز کی مد میں75ارب14کروڑ روپے وصولی کی درخواست ہے۔نقصانات کی مد میں10ارب 82کروڑروپےوصول کرنے کی درخواست ہے۔نیپرا سماعت کے بعد سہہ ماہ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

Watch Live Public News