بابراعظم پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرے گا،ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم

بابراعظم پی ایس ایل میں اوپننگ ہی کرے گا،ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم
سورس: ویب ڈیسک

محمد شکیل خان: پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا ہے کہ بابراعظم ہی پی ایس ایل میں اوپننگ کریں گے۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ بھی اچھی پرفارمنس دیں گے، اچھے سے اچھا اسکواڈ سلیکٹ کرنے کی کوشش کی ہے، پشاور زلمی کے اسکواڈ میں سینیئر اور جونیئر کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 8 سالوں میں پلے آف مرحلے تک پہنچے اور 4 فائنل کھیلے، اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، ہر سال اچھے باولرز پک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس سال بھی اچھے باؤلرز ہی پک کیئے ہیں۔

محمد اکرم نے کہا کہ ہمارے پاس غیر ملکی اور لوکل کھلاڑیوں کا اچھا پول موجود ہے۔ ہماری خواہش تھی کہ پشاور کے زیادہ میچز وہاں ہوں جہان ہمارے فینز زیادہ ہیں، اور یہ ہمارا حق بھی ہے۔ پشاور کے فینز عرصہ دراز سے ہوم گراؤنڈ پر میچز کا انتظارکر رہے ہیں۔

ان کا کہن تھا کہ اگر پشاور میں نہیں تو راولپنڈی میں زیادہ میچز ہونے چاہیئے تھے۔ اووسیز کھلاڑیوں نے آنا ہے جس کے بعد کمبی نیشن فائنل کریں گے۔ ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹرز کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں، محمد حارث میچور ہوچکے ہیں اور وہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد یوسف کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا ہے وہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کریں گے۔ کل سے عمر گل کو بھی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں اور انہوں نے اوپننگ پوزیشن پر اچھا پرفارم کیا ہے، بابر اعظم جس بھی پوزیشن پر کھیلیں گے ہمیں اعتراض نہیں ہے، مگر وہ اوپننگ کرنا چاہیں گے اور محمد یوسف ہمارے ساتھ بیٹنگ مینٹور کی حیثیت سے کام کریں گے۔