عہدے کا کوئی دباؤ نہیں ، سرفراز کا کردار بحال ہے، نائب کپتان کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز

saud shakeel
کیپشن: saud shakeel
سورس: google

 ویب ڈیسک : (شکیل خان ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ عہدے کا کوئی دباؤ  نہیں ۔ سرفراز کا کرداربحال رہے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہیں ۔ اس سیزن میں اچھا پرفارم کرنے کےلئے منتظر ہیں۔ 

  سعود شکیل کا کہنا تھا کہ وہ موقع ملتے ہی فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے انہوں  نے واضح کیا کہ کپتان کو ہٹانے یا بنانے کا فیصلہ فرنچائز مالکان کا ہوتا ہے، سرفراز احمد  ہمارے سینیئر ہیں، بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔ سرفراز احمد کا ٹیم میں کردار پہلے جیسا ہی رہے گا۔

 ان کا مزیدکہنا تھا کہ  کپتان رائیلی روسوو ددنیا بھر کی لیگز کھیلتے ہیں انہیں اندازہ ہے کہ ٹیم کو کیسے ساتھ لے کر چلنا ہے اور یہ کہ اچھا کمبی نیشن کیسے بنایا جائے

 انہوں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ٹیم میں آمد کو نیگ شگون قراردیتے ہو ئے کہا کہ محمد عامر ورلڈ کلاس باؤلر ہے انکے آنے سے فائدہ ہوگا وہ دنیا بھر کی لیگز میں اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

 ایک سوال کے جواب میں   سعود شکیل کا کہنا تھا کہ  نائب کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ہے، جب بھی کپتانی کا موقع ملا تو انجوائے کیا۔ دورہ آسٹریلیا سے اعتماد میں کوئی کمی نہیں آئی، کریئر میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ امید  ہے کہ پی ایس ایل کے میچز میں اچھا پرفارم کروں گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ  ہماری دو سیزن کی کاکردگی ڈسکس ہوتی ہے مگر ابھی بھی ہماری جیت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن پر فوکس ہے۔ میرا اولین  ہدف یہی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔