ویب ڈیسک: سری لنکن آل راؤنڈر داسن شناکا نے کیریبئن پریمیئر لیگ (CPL) 2026 کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کردیا۔
سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے بیٹر داسن شناکا نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 39 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ ان کی جارحانہ اننگز کی بدولت پیٹریاٹس نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔
جواب میں سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم صرف 98 رنز پر آؤٹ ہوگئی، یوں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے میچ 137 رنز سے جیت لیا۔
شناکا نے اپنی سنچری کے دوران صرف 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور اننگز کے اختتامی مرحلے میں بھی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی۔ انہوں نے آخری اوور میں 4 چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا۔
پیٹریاٹس کی اننگز میں آندرے فلیچر نے بھی 23 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی بڑی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔