ہرنائی دھماکے میں مزید 2 زخمی چل بسے، تعداد 11 ہو گئی، متعددزخمی

 ہرنائی دھماکے میں مزید 2 زخمی چل بسے، تعداد 11 ہو گئی، متعددزخمی
کیپشن: ہرنائی میں دھماکےسے 9 مزدور جاں بحق، 6 زخمی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے11 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 11مزدور جاں بحق اور 6زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی حضرت ولی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور گاڑی میں کان سے بازار کی جانب جا رہے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم  نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے درندوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے قریب دھماکے سے 9 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ دہشتگردی کے اس بزدلانہ اور شرمناک کارروائی ملوث عناصر ملک وقوم کے دشمن ہیں،معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں،دہشتگردی کے اس واقعے میں ملوث عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اسپیکر نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا  کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 9 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
 انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حکومت بلوچستان کی مذمت

حکومت بلوچستان نےتحصیل شاہرگ ٹاکری میں روڑ سے متصل دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ بلوچستان حکومت نے مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد روڑ کنارے نصب تھا ۔ زخمی مزدوروں کو شاہرگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی گاڑی پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے،ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے،دہشتگردی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ،حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،امن و امان خراب کرنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو 

سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو نےہرنائی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہمعصوم اور محنت کشوں پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے،اس طرح کے حملے کرکے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، مزدوروں کی شہادت اپنا ہی نقصان اور ترقی روکنے کی سازش ہے۔

بی اے پی سنئیرنائب صدرمیرضیاءلانگو نے کہاکہ بلوچستان کی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،غم کی گھڑی میں شہید مزدوروں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔

Watch Live Public News