ویب ڈیسک: سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 37 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنالیے، خوشدل شاہ ا اور طیب طاہر بیٹنگ کررہے ہیں۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر فخر زمان 10، سعود شکیل 8 اور بابراعظم 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ابتدائی تین وکٹیں 54 رنز پر گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان 88 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تاہم 142 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سلمان علی آغا 45 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورک نے 2، مائیکل بریسویل اور نتھین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ فتح کو یقینی بنائیں اور ٹرافی اپنے نام کریں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا گیا ہے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ اوپنر راچن رویندرا کی جگہ لوکی فرگوسن کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے، کوشش ہے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرکے پریشر بڑھائیں۔
کپتان محمد رضوان، آغا سلمان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد