سونے کی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ،عوام کی پہنچ سے دورہوگیا

سونے کی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ،عوام کی پہنچ سے دورہوگیا
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ،عوام کی پہنچ سے دورہوگیا

ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا یہ مسلسل دوسرا دن ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی فی اونس کی قیمت 2 ہزار 933 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 2500 روپے کی بڑھوتری دیکھنے میں آئی تھی۔ بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد دو دنوں میں 4700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Watch Live Public News