ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد خریداروں کو مزید مہنگائی کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 70 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 042 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات براہِ راست مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔
ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 001 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے کی سطح پر جا پہنچی۔
دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 219 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 046 روپے ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی قیمتوں میں بھی مسلسل تبدیلیاں متوقع ہیں۔