ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 18 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب کا آغاز عامر کلیم اور جتیندر سنگھ نے کیا، تاہم سوائے عامر کلیم اور حماد مرزا کے کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

عامر کلیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے، جبکہ حماد مرزا 37 گیندوں پر 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ باقی بیٹنگ لائن آئرش باؤلرز کے سامنے بے بس دکھائی دی۔

اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آئرلینڈ کی اننگز کا آغاز ٹم ٹیکٹر اور روز نے کیا، تاہم ٹم صرف 5 رنز بنا کر شکیل احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ روز بھی 14 رنز کے بعد شکیل احمد کا شکار بنے اور عامر کلیم نے ان کا کیچ مکمل کیا۔ ہیری بھی 14 رنز بنا کر شکیل احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

مڈل آرڈر میں گریتھ ڈیلنے نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لورکن ٹکر 94 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ جارج نے بھی 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔

آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کیے۔ عمان کی جانب سے شکیل احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہ فیصل اور عامر کلیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News