ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن جنیتھیا راون کوڈ یتھوواکو نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) فہیم العزیز بھی موجود تھے۔
کولمبو آمد کے بعد محسن نقوی اور سری لنکن وزیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بالخصوص کرکٹ کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکن وزیر نے محسن نقوی کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں کل اتوار 15 فروری کو اہم کرکٹ مقابلہ شیڈول ہے، جس کے لیے قومی ٹیم پہلے ہی کولمبو میں موجود اور بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔