ٹک ٹاک کا نیا مالک کون ؟

tikok new ceo may be musk
کیپشن: tikok new ceo may be musk
سورس: google

 ویب ڈیسک : پابندی سے بچنے کے لئے  ٹک ٹاک  امریکا  کو  ایلون مسک کو فروخت کرنےپر مذاکرات  ، ٹک ٹاک نے افسانہ قرار دیتے ہوئے امکان کو مسترد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلومبرگ نیوز اور وال اسٹریٹ جرنل  کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او کو ٹک ٹاک  فروخت کرنے کے امکان پر مذاکرات کررہے تاکہ ممکنہ طورپروہ ہ اتوار کو لاگو ہونے والی پابندی سے بچ سکیں۔

امریکی سپریم کورٹ نے بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر ممکنہ پابندی کا سامنا کرے۔

 یہ پلیٹ فارم، تقریباً 170 ملین امریکی استعمال کرتے ہیں جب کہ اسے مبینہ طور پر امریکی صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

 بلومبرگ کے مطابق  بیجنگ  کی اولین ترجیح ہوگی  کہ TikTok بیجنگ میں قائم بائٹ ڈانس کے کنٹرول میں رہے اس حوالے سے سینئر چینی حکام نے "ہنگامی منصوبوں" پر بحث شروع کر دی ہے۔ تاہم بیجنگ نے بائٹ ڈانس کو اپنے ہنگامی منصوبوں سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

 تاہم نامعلوم افراد کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ  ٹک ٹاک کو ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X میں مدغم کرنے کے امکانات پر گفتگو جاری ہے۔

 یادرہے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی کے نفاذ کے اگلے روز یعنی 20 جنوری کو حلف اٹھانا ہے انہوں نے اپنی صدارتی مہم کے دوران  ٹک ٹاک پلیٹ فارم کوپابندی سے "محفوظ"  کرنے کا وعدہ کیا تھا ٹک ٹاک پر ٹرمپ کی ریکارڈ  مقبولیت پائی جاتی ہے۔

Watch Live Public News