یوکرین جنگ، حلف اٹھانے بعد پوٹن سے ملاقات کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

soon meet with putin trump
کیپشن: soon meet with putin trump
سورس: google

 ویب ڈیسک :منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے حلف برداری کے بعد "بہت جلد" روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

فروری 2022 میں روس کی یوکرین کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے سربراہان کے بیچ پہلی ملاقات ہو گی۔

 منگل کے روز نیوز میکس ویب سائٹ سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ (جنگ کے خاتمے کے لیے) "صرف ایک ہی حکمت عملی ہے اور فیصلہ پوٹن کے ہاتھ میں ہے، میرا نہیں خیال کہ جس طرح سے معاملے چلے ہیں وہ اس سے بہت خوش ہوں گے، کیوں کہ معاملات ان کے لیے بھی اچھے نہیں رہے"۔

منتخب امریکی صدر نے مزید کہا کہ "میں جانتا ہوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہماری ملاقات ہو، یہ ملاقات بہت جلد ہو گی۔ میں یہ ملاقات جلد از جلد کرنا چاہتا تھا مگر مجھے پہلے صدارت سنبھالنا ہو گی ات کہ بعض امور انجام دے سکوں"۔

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی قومی سلامتی کے آئندہ مشیر مائیک والز نے اتوار کے روز کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ ٹرمپ اور   پوٹن کے بیچ بات چیت آئندہ دنوں یا ہفتوں میں ہو گی۔

 
 

Watch Live Public News