(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، بشری بی بی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔
گواہ محمد احمد پر وکلا صفائی کی جانب سے جرح مکمل کر لی گئی ، گواہ طلعت حسین پر بھی ابتدائی جرح کی گئی ۔
سماعت کے دوران مزید دو گواہان قیصر ، عمر صدیق کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 7گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 4 پر جرح مکمل کر لی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرمزید 2 گواہان سابق ملٹری سیکٹری برگیڈیئر محمد احمد اور سابق ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل رحمان کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کر لیا ۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔