کرم؛ امدادی اشیاء کا قافلہ علی زئی کے علاقے میں پہنچ گیا

 کرم؛ امدادی اشیاء کا قافلہ علی زئی کے علاقے میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: کرم امدادی اشیاء قافلہ ، امدادی اشیاء پر مشتمل 45 ٹرکوں کا قافلہ رواں دواں ، امدادی اشیاء کا قافلہ علی زئی کے علاقے میں پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع  کے مطابق قافلے کے ساتھ سکیورٹی فورسز ،پولیس اور ایف سی کے اہلکار موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی قافلے کے ساتھ جارہی ہیں۔

امدادی اشیاء بگن،پاراچنار تری منگل اور دیگر علاقوں پہنچائی جائیں گی، امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کے مقام سے روانہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News