جنگ کے دوران پاکستان کے پاس ہماری فوج کی مکمل معلومات تھیں، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

جنگ کے دوران پاکستان کے پاس ہماری فوج کی مکمل معلومات تھیں، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
کیپشن: جنگ کے دوران پاکستان کے پاس ہماری فوج کی مکمل معلومات تھیں، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

ویب ڈیسک: بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو بھارتی فوج کی تمام عسکری نقل و حرکت کے بارے میں مکمل سیٹلائٹ معلومات حاصل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو علم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا جہاز، کون سا طیارہ اور کون سی یونٹ کہاں موجود ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل دویدی نے پاکستان پر الزامات عائد کیے، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ پاکستان کو بھارتی فوج کی تمام نقل و حرکت پر مکمل نگرانی حاصل تھی۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے یہ مکمل تفصیلات معلوم تھیں کہ بھارتی فوج کا کون سا طیارہ، کون سی مرکزی یونٹ اور کون سا جہاز کہاں جا رہا ہے۔

جنرل اُپندر دویدی نے جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھی اظہارِ خیال کیا اور تسلیم کیا کہ اس وقت خطے میں حالات نازک ہیں، تاہم ان کے مطابق، بھارتی فوج ان حالات کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھنے میں کامیاب ہے۔

اس کے علاوہ، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان اور چین کے راکٹ فورس کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو بھی اسی طرز پر اپنی راکٹ فورس قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر دفاعی طاقت میں اضافہ کیا جا سکے۔

Watch Live Public News