وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ وائرل
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ وائرل

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ کارڈ کے مطابق، ولیمہ کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔

اس سے قبل، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز دسمبر میں دبئی روانہ ہوئے تھے تاکہ جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کا حصہ بن سکیں۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ، شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

شیخ روحیل اصغر نے بتایا تھا کہ شادی کی تقریبات 16 سے 18 جنوری کو ہوں گی، جن میں مہندی کی تقریب جاتی امرا میں، بارات لیک سٹی میں اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف کاروباری شخصیت سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News