(ویب ڈیسک ) لاہور میں چور اسٹیج اداکار قیصر پیا کا موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکار قیصر پیا کا فون نوسرباز لے کر فرار ہوگئے ۔ جس کا مقدمہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گاڑی رکی تو نوسرباز نے ہاتھ مارا اور جھگڑا شروع کردیا۔اس دوران دوسرا نوسرباز گاڑی کی دوسری سائیڈ سے قیمتی موبائل فون چرا کر لے گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کی علامہ اقبال ٹاؤن کی رہائشگاہ سے گاڑی کے شیشے چوری ہوگئے تھے۔
انہوں نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں شیشے چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔