فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی ملاقات

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مالی شمولیت اور کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد  نے  ملاقات کی ۔وفد کی قیادت معروف گلوبل فن ٹیک فرم کے سی ای او نے کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کار گروپوں کی پاکستان میں ابھرتی معاشی صورتحال میں دلچسپی کی مظہر ہے۔ملاقات پاکستان کے  فن ٹیک  صلاحیت پر عالمی اعتماد بڑھنے کو ظاہر کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر زور دیا۔نجی شعبے کے ذمہ دارانہ کردار کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معاشی صلاحیتوں کو سراہا۔

Watch Live Public News