پٹرول ساڑھے 11 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز

پٹرول ساڑھے 11 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز
پبلک نیوز: عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان، مقامی منڈی میں بھی پٹرولیم قیمتیں بڑھنے کا امکان۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لٹر تک اضافے کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے چالیس پیسے، پٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز سامنے آئی۔ قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ پٹرولیم لیوی میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات بارہ بجے سے ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔