پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ گینگ ریپ میں‌ملوث 2 ملزم گرفتار

پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ گینگ ریپ میں‌ملوث 2 ملزم گرفتار
اسلام آباد پولیس نے پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ گینگ ریپ میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ پولیس نے تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کے معاملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ واقعہ میں ملوث دو ملزمان احمد بوبی اور اس کا ساتھی عدنان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے کرفوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ اے ایس پی کورال احمد شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ خیال رہے کہ عید کے دوسرے روز اسلام آباد کی رہائشی ایک خاتون نے رات کو پیزا آرڈر کیا۔ اس کو پہنچانے کیلئے پیزا ڈیلیوری بوائے شریف آباد کے علاقے میں پہنچا تو وہاں دو افراد اسے اسلحے کی نوک پر اپنے ساتھ ڈیرے پر لے گئے، باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی بتانے کی جرات کی تو ہم نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا لی ہے جسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جائے گا۔ https://twitter.com/ICT_Police/status/1547239798209134592?s=20&t=nQB6p07n9E3oGgXm7RIzvQ ملزمان متاثرہ نوجوان کو ڈیرے میں بند کرکے وہاں سے فرار ہو گئے اور اس کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ پیزا کا آرڈر کرنے والی خاتون نے تاخیر کی وجہ سے ڈیلیوری بوائے کے نمبر پر کال کی تو ملزموں نے اسے گالیاں دینا شروع کر دیں۔ اس پر خاتون نے پیزا کمپنی کو فون کرکے سارے معاملے سے آگاہ کیا۔ پیزا کمپنی کے مینجر نے واقعہ کی حساسیت کا اندازہ لگاتے ہوئے فوری پولیس کو اطلاع کی جس نے ڈیرے پر بند لڑکے کو آزاد کرایا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ اس کی عمر لگ بھگ 20 سال ہے اور گھر والوں کی کفالت کرنے کیلئے وہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے اس نوکری سے وابستہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔