آئی جی ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا کے طلبا سے خصوصی ملاقات

آئی جی ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا کے طلبا سے خصوصی ملاقات
کیپشن: آئی جی ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا کے طلبا سے خصوصی ملاقات

ویب ڈیسک: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ ( ساؤتھ) میجر جنرل مہر عمر خان نے کیڈٹ کالج وانا کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

 تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ ( ساؤتھ) نے کیڈٹ کالج وانا کے طلبا کے ساتھ ملاقات ہوئی،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ ( ساؤتھ) میجر جنرل مہر عمر خان نے کیڈٹ کالج وانا کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔

کیڈٹس نے آئی جی ایف سی ساؤتھ سے سیکورٹی، ترقیاتی اور  تعلیم و صحت کے منصوبوں کے حوالے سوالات کئے ۔ 

آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کیڈٹس کو بہتر تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے اور منفی پروپیگنڈوں سے بچنے پر زور دیا۔

کیڈٹس نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساؤتھ کی امن و خوشحالی کیلئے کاوشوں اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔  آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کیڈٹ کالج  دورے کے دوران تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا  بھی جائزہ لیا۔

Watch Live Public News