دانیہ شاہ کی پانچویں شادی سےمتعلق متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دانیہ شاہ کی پانچویں شادی سےمتعلق متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: دانیہ شاہ کی پانچویں شادی سےمتعلق متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک اسٹار دانیہ شاہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی پانچویں شادی کے حوالے سے گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں دانیہ کہتی ہیں کہ وہ خود اپنے شوہر کی پانچویں شادی کی تاریخ طے کروانے جا رہی ہیں اور جلد ہی دلہن کو رخصت کرا کر لائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دانیہ شاہ کو ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ اور حکیم شہزاد تیار ہو کر کھڑے ہیں۔ دانیہ کے اس اعلان پر حکیم شہزاد نے طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا، "اس کا دماغ خراب ہے، میں اسے پاگل خانے میں داخل کرا رہا ہوں۔"

دانیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نکاح کے لیے جس خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ بھی اسی تقریب میں موجود ہیں اور دونوں نکاح کی تاریخ لینے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکیم شہزاد کی یہ پانچویں شادی ہوگی، جن کی دانیہ چوتھی بیوی ہیں۔ ان کے ہاں اپریل 2025 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے نکاح کی تصدیق کی تھی، اس سے قبل وہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی بیوی رہ چکی ہیں۔

عامر لیاقت سے ان کی شادی فروری 2022 میں ہوئی تھی تاہم صرف تین ماہ بعد انہوں نے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور پھر جون 2022 میں عامر لیاقت کا انتقال ہو گیا تھا۔

Watch Live Public News