شاداب کھانے کے شوقین، امام آئینے کے دلدادہ، فخر زمان کا انکشاف

شاداب کھانے کے شوقین، امام آئینے کے دلدادہ، فخر زمان کا انکشاف

(ویب ڈیسک )  قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخرزمان نے انکشاف کیا ہے کہ   شاداب خان پریکٹس سے زیادہ کھانے پر توجہ دیتے ہیں، جبکہ   امام الحق آئینے کے سامنے سب سے زیادہ خود کو سنوارتا ہے۔

قومی ٹیم کے بلےباز فخر زمان   نے   پی سی بی ڈیجیٹل کے ساتھ دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   شاداب خان ٹیم میں سب سے زیادہ بولنے والا کھلاڑی ہے،  شاداب بولتا رہتا ہے چپ ہی نہیں کرتا، شاداب خان پریکٹس سے زیادہ کھانے پر توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے  کہاکہ   امام الحق آئینے کے سامنے سب سے زیادہ خود کو سنوارتا ہے،   محمد نواز ٹیم میں سب سے زیادہ سوتا ہے، جب سو جائے تو اٹھنے کا نام نہیں لیتا۔

فخرزمان نے کہا کہ  بلےباز کو تمام بولرز کو اپنے بلے سے جواب دینا چاہیے، نیٹ پریکٹس میں آؤٹ ہونے پر تمام بولرز ٹیز کرتے ہیں،  ڈرامے نہیں دیکھتا لیکن پرانی فلمیں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ابرار احمد کو تصاویر بنوانے کا شوق ہے،   محمد نواز ٹیم میں وہ کھلاڑی ہیں جن پر کتاب لکھی جاسکتی ہے،ٹیم میں کھانا بنانا کسی کو نہیں آتا، حسن علی اور شاداب خان کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ  ایک دن کیلئے اگر کوچ بنا تو کھلاڑیوں کے دل سے ہار کا  ڈرخود ختم کروں گا، موجودہ ٹیم بہت زیادہ متحرک اور پرُاعتماد ہے۔

Watch Live Public News