ویب ڈیسک: پاک بحریہ، پی ایم ایس اے، جے ایم آئی سی سی اور نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا مشترکہ آپریشن، بحیرہ عرب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران مشکوک کشتی کو روکا گیا۔
مشکوک کشتی سے 500 کلوگرام سے زائد چرس اور کرسٹل آئس برآمد ہوئی، دوسری کارروائی میں غیر قانونی شراب بھی برآمد کر لی گئی۔

منشیات چھپانے کے لیے کشتی میں خفیہ خانے بنائے گئے تھے، منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک ارب روپے سے زائد بتائی گئی۔

ضبط شدہ منشیات محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے حوالے کر دی گئیں۔
ترجمان میری ٹائم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں اسمگلنگ روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی جاری ہے۔
میری ٹائم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے لیے اقدامات جاری رہیں گے ۔